اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.28 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.55 قیمت فروخت : 278.05
  • یورو قیمت خرید: 324.11 قیمت فروخت : 324.69
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.79 قیمت فروخت : 378.47
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.58 قیمت فروخت : 197.93
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.11 قیمت فروخت : 201.48
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.91 قیمت فروخت : 74.04
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب کے تعلیمی بورڈز میں بھرتیوں کا فیصلہ، خالی آسامیوں پر تقرریاں ہوں گی

21 Aug 2026
21 Aug 2026

(لاہور نیوز) پنجاب کے تعلیمی بورڈز میں 15 سال بعد نئی بھرتیوں کا فیصلہ کر لیا گیا، جس کے بعد مختلف خالی آسامیوں پر تقرریوں کا عمل شروع کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق لاہور اور فیصل آباد سمیت صوبے کے مختلف تعلیمی بورڈز میں کمپیوٹر پروگرامر، اسسٹنٹ، سینیئر کمپیوٹر آپریٹر سمیت مختلف عہدوں پر بھرتیاں کی جائیں گی، اس کے علاوہ ڈپٹی سیکرٹری، اسسٹنٹ سیکرٹری اور اسٹیٹ آفیسر کی آسامیاں بھی شامل ہیں۔

لاہور تعلیمی بورڈ میں گریڈ 16 اور 17 کی 33 پوسٹوں پر بھرتیاں کی جائیں گی، جبکہ تمام تقرریاں پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے عمل میں لائی جائیں گی۔

طویل عرصے سے خالی آسامیوں پر بھرتیوں سے تعلیمی بورڈز میں سٹاف کی کمی دور ہونے اور انتظامی امور میں بہتری آنے کا امکان ہے، پندرہ سال سے نئی بھرتیوں کے منتظر تعلیمی بورڈز میں نئی تقرریوں سے دفتری و انتظامی معاملات کو مؤثر بنانے کی راہ بھی ہموار ہو گی۔

حکام کے مطابق بھرتیوں کا عمل میرٹ اور شفاف طریقہ کار کے تحت مکمل کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے