اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.28 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.55 قیمت فروخت : 278.05
  • یورو قیمت خرید: 324.11 قیمت فروخت : 324.69
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.79 قیمت فروخت : 378.47
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.58 قیمت فروخت : 197.93
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.11 قیمت فروخت : 201.48
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.91 قیمت فروخت : 74.04
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

24 اگست سے سکول کھلنے پر نئے اوقات کار سے متعلق اہم خبر

21 Aug 2026
21 Aug 2026

(ویب ڈیسک) پنجاب کے تعلیمی ادارے گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد 24 اگست سے کھل جائیں گے، تعلیمی اداروں کے اوقات کار کے حوالے سے طلبہ اور والدین کے لیے اہم خبر آگئی۔

پنجاب بھر کے تمام سرکاری و نجی سکول 3 ماہ کی گرمیوں کی تعطیلات کے بعد 24 اگست سے دوبارہ کھلنے جا رہے ہیں۔

سکول کھلنے پر طلبہ اور والدین میں نئے تعلیمی سیشن کے اوقاتِ کار سے متعلق تجسس پایا جا رہا ہے تاہم سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے موسم گرما کی تعطیلات کے بعد سکولوں کے اوقاتِ کار سے متعلق تاحال کوئی حتمی سرکاری اعلان سامنے نہیں آیا۔

ممکنہ اوقات کے مطابق سنگل شفٹ سکولوں میں پیر سے جمعرات صبح 8:00 بجے سے دوپہر 1:30 بجے تک، جبکہ جمعہ کے دن صبح 8:00 سے دوپہر 12:00 بجے تک کلاسز ہوں گی۔

 ڈبل شفٹ والے سکولوں میں پہلی شفٹ صبح 8:00 سے دوپہر 12:30 بجے اور دوسری شفٹ دوپہر 1:00 سے شام 5:00 بجے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

 دوسری جانب ممکنہ سموگ سیزن کے پیشِ نظر پنجاب حکومت نے ‘پری سموگ ایکشن پلان 2026’ کے تحت تمام سکولوں کو سخت احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ہدایت کے مطابق سکول انتظامیہ طلبہ کو فضائی آلودگی سے محفوظ رکھنے کے لیے بیرونی سرگرمیوں کو محدود کریں گی۔ آؤٹ ڈور ورزش، جسمانی تربیت اور دیگر سرگرمیوں کی اجازت دینے سے قبل ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) کا جائزہ لینا ہوگا۔

 سکولوں کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ کھیلوں اور جسمانی سرگرمیوں کا انعقاد ایسے انداز میں کیا جائے جس سے طلبہ کا آلودہ ہوا سے کم سے کم سامنا ہو۔

 حکام کے مطابق ان اقدامات کا مقصد سموگ سیزن کے دوران پنجاب میں فضائی آلودگی بڑھنے کی صورت میں طلبہ کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے