(لاہور نیوز) صوبائی حکومت کی جانب سے پنجاب بھر کے سرکاری و نجی سکولوں کے نئے اوقات کار جاری کر دیئے گئے۔
پنجاب کے تمام سرکاری و نجی سکول 24 اگست سے پیر تا جمعہ کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، سرکاری سکولوں کے نئے اوقات کار 24 اگست سے 15 اکتوبر تک نافذ رہیں گے۔
سنگل شفٹ سکول پیر سے جمعرات صبح 8 بجے سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک کھلے رہیں گے، سنگل شفٹ سکولوں میں جمعہ کے روز تدریسی اوقات صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بج کر 45 منٹ تک ہوں گے۔
ڈبل شفٹ سکولوں میں مارننگ شفٹ پیر سے جمعرات صبح 8 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک ہوگی جبکہ جمعہ کو مارننگ شفٹ صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہوگی۔
ڈبل شفٹ سکولوں میں ایوننگ شفٹ پیر سے جمعرات دوپہر ایک بجے سے ساڑھے 5 بجے تک ہوگی جبکہ جمعہ کو ایوننگ شفٹ دوپہر 2 بجے سے ساڑھے 5 بجے تک ہوگی۔
محکمہ سکول ایجوکیشن نے سکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔پنجاب بھر کے چیف ایگزیکٹو افسران ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو نئے اوقات کار پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
گرلز سکولوں کے اوقات کار میں 15 منٹ کے فرق کو ضلعی سطح پر ضرورت کے مطابق ایڈجسٹ کیا جاسکے گا۔
