اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.28 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.55 قیمت فروخت : 278.05
  • یورو قیمت خرید: 324.11 قیمت فروخت : 324.69
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.79 قیمت فروخت : 378.47
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.58 قیمت فروخت : 197.93
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.11 قیمت فروخت : 201.48
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.91 قیمت فروخت : 74.04
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عید میلاد النبی ﷺ، بازاروں میں رونقیں بڑھ گئیں، تیاریاں عروج پر

23 Aug 2026
23 Aug 2026

(لاہور نیوز) عید میلاد النبی ﷺ کی آمد کے ساتھ ہی شہر بھر میں جشن کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں، جبکہ مارکیٹوں میں سبز جھنڈوں، بیجز، ٹوپیوں اور سجاوٹی سامان کی خریداری میں اضافہ ہو گیا۔

عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں شہر کی مارکیٹوں میں رونقیں بڑھ گئی ہیں اُردو بازار میں شہری چھوٹے بڑے سبز جھنڈوں، بیجز، ٹوپیوں اور جشن میلاد سے متعلق دیگر سامان کی خریداری میں مصروف ہیں شہری گھروں، گلیوں اور بازاروں کو سجانے کے لیے سجاوٹی سامان بھی خرید رہے ہیں، جبکہ گھروں کو سبز جھنڈوں اور روشنیوں سے سجانے کی تیاریاں جاری ہیں۔

عید میلاد النبی ﷺ کی آمد پر شہریوں میں مذہبی جوش و جذبہ بھی نمایاں ہے اور لوگ اپنی استطاعت کے مطابق جشن میلاد کا سامان خرید رہے ہیں۔ کانداروں کے مطابق جشن میلاد کی مناسبت سے سجاوٹی سامان کی خریداری میں اضافہ ہوا ہے۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ شہری جشن میلاد کا سامان عقیدت کے ساتھ خرید رہے ہیں اور عید میلاد النبی ﷺ مذہبی جوش، عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے