اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.28 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.55 قیمت فروخت : 278.05
  • یورو قیمت خرید: 324.11 قیمت فروخت : 324.69
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.79 قیمت فروخت : 378.47
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.58 قیمت فروخت : 197.93
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.11 قیمت فروخت : 201.48
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.91 قیمت فروخت : 74.04
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پرائیویٹ حج سکیم 2027 کے واجبات کی وصولی شروع

23 Aug 2026
23 Aug 2026

(لاہور نیوز) پرائیویٹ حج سکیم 2027 کے لیے واجبات کی وصولی کا آغاز ہو گیا۔

وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کو ہدایت کی ہے کہ بکنگ اور ادائیگی کا عمل صرف پاک حج ایپ اور حج پورٹل کے ذریعے مکمل کریں، پرائیویٹ حج سکیم کے تمام مالی معاملات حج پورٹل کے ذریعے انجام دیے جائیں گے، ایپ کے ذریعے عازمین حج مجاز حج منظم کمپنی کا انتخاب کرنے کے ساتھ اپنی پسند کے حج پیکیج کا انتخاب بھی کرسکتے ہیں۔

ترجمان کے مطابق عازمین حج گھر بیٹھے حج پورٹل کے ذریعے واجبات کی ادائیگی کرسکتے ہیں، وزارت کی جانب سے کسی بھی حج منظم کمپنی کو براہ راست رقم وصول کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

وزارت مذہبی امور نے خبردار کیا ہے کہ غیر مجاز ایجنٹوں یا افراد کو رقم ادا کرنے والے عازمین اپنے نقصان کے خود ذمہ دار ہوں گے، عازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی مجاز یا غیر مجاز کمپنی کو چیک یا نقد رقم دینے سے گریز کریں۔

وزارت کے مطابق پاک حج ایپ اور حج پورٹل کے ذریعے واجبات کی وصولی کا عمل شفاف انداز میں اور وزارت کی نگرانی میں مکمل ہوگا، عازمین حج کو جعلسازی اور فراڈ سے محفوظ رہنے کے لیے صرف وزارت مذہبی امور کے مجاز ڈیجیٹل نظام سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پرائیویٹ حج سکیم میں پہلے سے رجسٹرڈ عازمین بھی حج پورٹل کے ذریعے مجاز کمپنی اور حج پیکیج کا انتخاب کرسکتے ہیں، جبکہ نئی رجسٹریشن کا عمل بھی حج پورٹل اور پاک حج ایپ کے ذریعے جاری ہے۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق رواں سال پرائیویٹ حج سکیم کے لیے 71 ہزار 696 عازمین کا کوٹہ مقرر کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے