اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.28 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.55 قیمت فروخت : 278.05
  • یورو قیمت خرید: 324.11 قیمت فروخت : 324.69
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.79 قیمت فروخت : 378.47
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.58 قیمت فروخت : 197.93
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.11 قیمت فروخت : 201.48
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.91 قیمت فروخت : 74.04
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ: موسم گرما کی تعطیلات کے آٹھویں ہفتے کا ججز روسٹر جاری

22 Aug 2026
22 Aug 2026

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کے آٹھویں ہفتے کا ججز روسٹر جاری کر دیا گیا، جس کے تحت پرنسپل سیٹ اور علاقائی بنچوں پر کیسز کی سماعت کے لیے مجموعی طور پر 23 ججز فرائض انجام دیں گے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری سے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل سید شبیر حسین شاہ نے ججز روسٹر جاری کیا۔ روسٹر کے مطابق پرنسپل سیٹ پر 4 ڈویژن بنچ اپیلوں کی سماعت کریں گے جبکہ 14 ججز سنگل بنچ کے طور پر کیسز سنیں گے۔ ڈویژن بنچز میں کام کرنے والے ججز سنگل بنچ کے طور پر بھی مقدمات کی سماعت کریں گے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ تمام نوعیت کی اپیلوں پر سماعت کرے گا، جبکہ جسٹس احسن رضا کاظمی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ تمام نوعیت کی سول اپیلیں سنے گا۔

جسٹس جواد ظفر کی سربراہی میں دو رکنی بنچ تمام نوعیت کی فوجداری اپیلوں، جبکہ جسٹس خالد اسحاق کی سربراہی میں دو رکنی بنچ تمام نوعیت کی سول درخواستوں پر سماعت کرے گا۔

روسٹر کے مطابق بہاولپور بنچ پر جسٹس چوہدری محمد اقبال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ تمام نوعیت کی اپیلوں کی سماعت کرے گا۔ ملتان بنچ پر جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ سول اپیلوں جبکہ جسٹس رضا قریشی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ فوجداری اپیلوں کی سماعت کرے گا۔

راولپنڈی بنچ پر جسٹس ملک اویس خالد کی سربراہی میں دو رکنی بنچ تمام نوعیت کی اپیلوں پر سماعت کرے گا۔

لاہور ہائیکورٹ کی موسم گرما کی تعطیلات کے دوران صرف اہم اور فوری نوعیت کی درخواستیں دائر کی جا سکیں گی۔ لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات ستمبر کے پہلے ہفتے میں ختم ہوں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے