اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.28 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.55 قیمت فروخت : 278.05
  • یورو قیمت خرید: 324.11 قیمت فروخت : 324.69
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.79 قیمت فروخت : 378.47
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.58 قیمت فروخت : 197.93
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.11 قیمت فروخت : 201.48
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.91 قیمت فروخت : 74.04
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

چیف جسٹس پاکستان اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس کے اعزاز میں استقبالیہ

20 Aug 2026
20 Aug 2026

(لاہور نیوز) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس کے اعزاز میں استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا۔

وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل پیر مسعود چشتی کی دعوت پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اس دوران چیف جسٹس پاکستان یحیٰی آفریدی نے ہاتھ جوڑ کر وکلا کو تالیاں بجانے سے روک دیا۔

استقبالیہ کا اہتمام وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل پیر مسعود چشتی نے کیا، تقریب میں جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس علی باقر نجفی نے شرکت کی۔

اس موقع پر وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل پر مسعود چشتی کے چیف جسٹس پاکستان اور آئینی عدالت کے چیف جسٹس کو وکلا کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا، پیر مسعود چشتی نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کو فعال رکھنے پر چیف جسٹس یحیی افریدی کا شکریہ ادا کیا جبکہ آئینی عدالت کے چیف جسٹس سے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے آئینی بینچ میں وڈیو لنک کی سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کردیا۔

تقریب میں ممبران پاکستان بار کونسل حفیظ الرحمن چوہدری، طاہر نصر اللہ وڑائچ اور ثاقب اکرم گوندل سمیت سینئر ایڈووکیٹ محسن ورک، ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خرم شہزاد، ڈپٹی اٹارنی جنرل سونیا جدون اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرل چوہدری عثمان بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے