اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.15 قیمت فروخت : 41.23
  • یورو قیمت خرید: 321.38 قیمت فروخت : 321.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.67 قیمت فروخت : 376.35
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.26 قیمت فروخت : 196.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.26 قیمت فروخت : 196.61
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.93 قیمت فروخت : 74.07
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.56 قیمت فروخت : 75.70
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.61 قیمت فروخت : 905.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

رواں سال کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 1417 افراد گرفتار

20 Aug 2026
20 Aug 2026

(لاہور نیوز) لاہور پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے رواں سال اب تک 1417 افراد کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق کرایہ داری ایکٹ پر عملدرآمد کیلئے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں جاری ہیں، مختلف تھانوں میں خلاف ورزیوں پر 1057 مقدمات درج کئے گئے ہیں، کرایہ داروں کی رجسٹریشن جرائم پیشہ عناصر کی شناخت اور جرائم کی روک تھام کیلئے نہایت اہمیت رکھتی ہے۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ  نے مالک مکانوں کو ہدایت کی ہے کہ کرایہ دار کی مکمل معلومات پولیس ٹیننٹ رجسٹریشن سسٹم میں لازماً درج کروائیں، مکان کرائے پر دینے سے قبل کرایہ دار کے کوائف کی مکمل تصدیق کی جائے اور تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں۔

سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طور پر یا جرائم پیشہ افراد کو رہائش یا جگہ فراہم کرنے والے افراد کے خلاف حسبِ ضابطہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی، کرایہ داروں کی بروقت رجسٹریشن یقینی بنائیں تاکہ جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حرکت پر مؤثر نظر رکھی جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے