اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.15 قیمت فروخت : 41.23
  • یورو قیمت خرید: 321.38 قیمت فروخت : 321.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.67 قیمت فروخت : 376.35
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.26 قیمت فروخت : 196.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.26 قیمت فروخت : 196.61
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.93 قیمت فروخت : 74.07
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.56 قیمت فروخت : 75.70
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.61 قیمت فروخت : 905.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب کر لیا

19 Aug 2026
19 Aug 2026

(لاہور نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس 20 اگست کو صبح ساڑھے 10 بجے وزیراعظم ہاؤس میں طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث شہریوں پر اضافی بوجھ کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہے۔ کابینہ میں پٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن میں 15.51 فیصد اضافے کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا 14 اگست کا فیصلہ کابینہ میں پیش کیا جائے گا، پٹرول اور ڈیزل، دونوں پر فی لیٹر ڈیلرز مارجن میں 1.34 روپے اضافے کی منظوری متوقع ہے، جس کے نتیجے میں دونوں مصنوعات پر مجموعی اضافی بوجھ 2.68 روپے فی لیٹر ہو گا۔

 

 

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ اضافے کے بعد پٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن 9 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہو جائے گا جبکہ اس وقت دونوں مصنوعات پر الگ الگ 8 روپے 64 پیسے فی لیٹر ڈیلرز مارجن عائد ہے، اجلاس میں ملک کی مجموعی معاشی، سیکیورٹی اور سیاسی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق خطے کی حالیہ صورتحال اور ملک میں امن و امان کی صورتحال بھی زیر غور آنے کا امکان ہے، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مختلف کابینہ کمیٹیوں کے فیصلے بھی توثیق کے لیے پیش کیے جائیں گے، اس سلسلے میں کابینہ ڈویژن  نے اجلاس سے متعلق کابینہ ارکان کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے