اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 533.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.15 قیمت فروخت : 41.23
  • یورو قیمت خرید: 321.38 قیمت فروخت : 321.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.67 قیمت فروخت : 376.35
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.26 قیمت فروخت : 196.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.26 قیمت فروخت : 196.61
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.93 قیمت فروخت : 74.07
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.56 قیمت فروخت : 75.70
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.61 قیمت فروخت : 905.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

راولپنڈی میں ریکارڈ بارش ہونے سے بیشتر علاقوں سے پانی کلیئر کر دیا گیا: عظمیٰ بخاری

19 Aug 2026
19 Aug 2026

(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں ریکارڈ بارش کے باوجود وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر نگرانی نکاسی آب کا عمل تیزی سے مکمل کر کے مختلف علاقوں سے بارشی پانی کلیئر کر دیا گیا ہے۔

صوبائی دارالحکومت سے جاری اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کے مختلف علاقوں کی بارش کے فوری بعد اور پانی کلیئر کیے جانے کے بعد کی لائیو تصاویر بھی جاری کی ہیں۔

انہوں نے کہا کمرشل مارکیٹ سیٹلائٹ ٹاؤن، سید پور، نیشنل مارکیٹ روڈ، حنان روڈ، خیابان سرسید اور وارث خان چوک سے پانی نکال دیا گیا ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ موتی محل مری روڈ، مین کھنہ روڈ، نیشنل مارکیٹ روڈ، ڈھوک بخش، کوری روڈ، صادق آباد اور دیگر علاقوں میں بھی بارشی پانی کلیئر کردیا گیا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ شدید اور ریکارڈ بارش کے باوجود متعلقہ اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سڑکوں اور نشیبی علاقوں سے پانی نکالنے کا عمل مکمل کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے