اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

کسی کو سندھ سے مخالفت نہیں، کارکردگی پر بات ہو گی: عظمیٰ بخاری

17 Aug 2026
17 Aug 2026

(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کو سندھ سے کوئی مخالفت نہیں، تاہم اگر کسی کو پنجاب کی کارکردگی طعنے کی طرح محسوس ہوتی ہے تو کارکردگی پر بات ضرور ہو گی۔

صوبائی دارالحکومت سے جاری اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ بغیر کسی ثبوت کے کرپشن کے الزامات لگانے والوں کو عدالتوں میں بھی لے جایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر بغیر ثبوت پریس کانفرنسز کرنے پر سوال کیا جائے تو اسے سیاسی انتقام قرار دینا درست نہیں۔

وزیراطلاعات پنجاب  کا سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ جن کے صوبے میں ایک سڑک پر 8 ارب روپے کی کرپشن ہو جاتی ہے وہ پنجاب سے سوال کرتے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے الزام عائد کیا کہ سندھ میں الیکٹرک پنکھوں سے لے کر پورے پورے امتحانی مراکز تک بکنے کی باتیں سامنے آتی رہی ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں ہونے والے معاملات اور سکینڈلز پر بھی سوالات اٹھنے چاہئیں، سکینڈل سندھ میں ہوتے ہیں، پنجاب میں نہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے