16 Aug 2026
(لاہور نیوز) ماڈل ٹاؤن میں پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مدارس کی رجسٹریشن اور دیگر معاملات پر گفتگو کی ہے۔
حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان میں مدارس کے 15 بورڈز موجود ہیں جبکہ 22 ہزار مدارس کی رجسٹریشن چیریٹی کمیشن کے ذریعے کی جائے تاکہ نیا نظام شروع کرنے کی ضرورت نہ پڑے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ مدارس کے بینک اکاؤنٹس کھولنے کی سہولت فراہم کی جائے اور بیرونِ ملک سے آنے والے طلبہ کے لیے بھی ضروری سہولیات پیدا کی جائیں۔
یوم آزادی کے حوالے سے طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ اسلام کی سربلندی اور ملکی استحکام کے لیے پوری قوم ایک پرچم تلے متحد ہے اور ہمیں ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
