اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.15 قیمت فروخت : 41.23
  • یورو قیمت خرید: 321.38 قیمت فروخت : 321.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.67 قیمت فروخت : 376.35
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.26 قیمت فروخت : 196.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.26 قیمت فروخت : 196.61
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.93 قیمت فروخت : 74.07
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.56 قیمت فروخت : 75.70
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.61 قیمت فروخت : 905.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بارش کے بعد نکاسی آب کی صورتحال، وزیراعلیٰ مریم نواز نے رپورٹ طلب کر لی

19 Aug 2026
19 Aug 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں بارشوں کے دوران تیز ترین نکاسی آب آپریشن یقینی بنانے اور تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے راولپنڈی، اٹک اور گجرات کے ڈپٹی کمشنرز سے براہ راست رابطہ کرکے بارش کے بعد نکاسی آب کی صورتحال کے بارے میں رپورٹ لی، انہوں نے بیشتر علاقوں میں بارش کے چند ہی گھنٹوں کے اندر پانی نکالنے پر ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی۔

مریم نواز نے ہدایت کی کہ بارش کے دوران اور بعد میں شہریوں کو مشکلات سے بچانے کے لیے نکاسی آب کے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور نشیبی علاقوں سے پانی کی فوری نکاسی یقینی بنائی جائے۔

وزیراعلیٰ نے نالہ لئی میں ممکنہ برساتی طغیانی کے پیش نظر بھی بہترین حفاظتی اقدامات کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی انتظامات مکمل رکھے جائیں۔

مریم نواز  نے ضلعی انتظامیہ کو بارشوں کے دوران فیلڈ میں موجود رہنے اور نکاسی آب کے آپریشن کی مسلسل نگرانی کرنے کی ہدایت بھی کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے