19 Aug 2026
(لاہور نیوز) حج ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے عازمین حج کے واجبات کی پہلی قسط کی ادائیگی کا عمل شروع ہو گیا۔
پورٹل کے تحت اب تک 13 ہزار 260 عازمین حج 8 ارب 70 کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد جمع کرا چکے ہی، عازمین حج کو واجبات کی ادائیگی کیلئے ون لنک PSID، بینک کارڈ اور مینول بینک چالان کے ذریعے ادائیگی کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
دستیاب اعداد و شمار کے مطابق بینک کارڈ کے ذریعے 2 ہزار 6 آن لائن ٹرانزیکشنز مکمل ہو چکی ہیں، جبکہ ون لنک PSID کے ذریعے 4 ہزار 615 ٹرانزیکشنز مکمل کی گئیں، 6 ہزار 761 عازمین حج نے ڈیجیٹل چالان کے ذریعے حبیب بینک میں اپنی رقوم جمع کروائی ہیں۔
حکام کے مطابق شارٹ حج سکیم کے 7 ہزار عازمین حج کی ادائیگیاں بھی مکمل ہو چکی ہیں۔
