اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.15 قیمت فروخت : 41.23
  • یورو قیمت خرید: 321.38 قیمت فروخت : 321.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.67 قیمت فروخت : 376.35
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.26 قیمت فروخت : 196.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.26 قیمت فروخت : 196.61
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.93 قیمت فروخت : 74.07
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.56 قیمت فروخت : 75.70
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.61 قیمت فروخت : 905.24
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کا دورہ، شہریوں کی شکایات پر برہم

19 Aug 2026
19 Aug 2026

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کا اچانک دورہ کیا، جہاں پاسپورٹ بنوانے کیلئے آنے والے شہریوں کی لمبی قطاریں، کئی کئی گھنٹے انتظار اور مبینہ ایجنٹ مافیا کی سرگرمیوں پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

دورے کے دوران کئی کاؤنٹرز خالی پائے گئے اور وہاں عملہ موجود نہیں تھا، شہریوں نے وفاقی وزیر داخلہ کے سامنے شکایات کے انبار لگا دیئے، ایک شہری  نے شکایت کی کہ وہ صبح سے پاسپورٹ آفس میں موجود ہے، چار گھنٹے گزر چکے ہیں لیکن ابھی تک اس کی باری نہیں آئی۔

ایک اور شہری نے بتایا کہ اس  نے باہر ایک ایجنٹ کو 5500 روپے دیئے، جبکہ ایجنٹس سرعام جلد کام کروانے کیلئے رقم کا مطالبہ کرتے ہیں، ایک بزرگ شہری  نے شکایت کی کہ اسے آج پاسپورٹ ملنا تھا، تاہم عملے کی جانب سے بتایا گیا کہ پاسپورٹ ابھی پرنٹ نہیں ہوا۔

وفاقی وزیر داخلہ  نے پاسپورٹ آفس کی صورتحال پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انچارج پاسپورٹ آفس ڈپٹی ڈائریکٹر شہزاد اسلم کو بدنظمی اور فرائض میں غفلت پر عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔

محسن نقوی نے پاسپورٹ آفس کے باہر مبینہ ایجنٹ مافیا کی موجودگی پر ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن، ایف آئی اے لاہور کو بھی عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا، انہوں نے شہریوں کی شکایات کے ازالے کیلئے موقع پر ہی متعلقہ حکام کو احکامات جاری کئے اور شہریوں سے ذاتی طور پر معذرت بھی کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاسپورٹ آفس میں شہریوں کے ساتھ موجودہ صورتحال انتہائی افسوسناک ہے، شہریوں سے اسی طرح کا سلوک ناقابل برداشت ہے، پاسپورٹ آفس میں شہریوں کو تیز رفتار خدمات کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، کوتاہی یا غفلت پر بلاتفریق تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے