19 Aug 2026
(لاہور نیوز) عید میلاد النبی ﷺ کی آمد کے پیش نظر پی ایچ اے لاہور کی جانب سے شہر بھر میں تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا۔
ایم ڈی احمد عثمان جاوید کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر لاہور کو برقی قمقموں سے سجایا جائے گا، جبکہ شہر کی مختلف شاہراہوں پر خصوصی لائٹنگ کے لیے ٹیموں کو متحرک کردیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اسم محمد ﷺ کے ساتھ ساتھ مکہ و مدینہ کے خوبصورت برقی مونومنٹس نصب کرنے کا کام بھی جاری ہے، عید میلاد النبی ﷺ کو شایانِ شان طریقے سے منانے کیلئے تمام انتظامات بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
