19 Aug 2026
(لاہور نیوز) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے بھاٹی گیٹ پر حضرت علی ہجویری انڈر پاس کا دورہ کیا، دورے کے بعد انڈر پاس کو عام ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔
حضرت علی ہجویری انڈر پاس سے اس وقت ٹریفک رواں دواں ہے، ایک ارب روپے کی لاگت سے بننے والا انڈر پاس تین لین پر مشتمل اور چار سو میٹر لمبا ہے۔
انڈر پاس کی تعمیر سے آزادی چوک سے بھاٹی چوک آنے والی ٹریفک کو کچہری اور مال روڈ تک جانے کے لیے سگنل فری راستہ میسر آئے گا، بھاٹی گیٹ ٹریفک مینجمنٹ کے لیے یہ انڈر پاس بنایا گیا ہے۔
مریم نواز کے دور اقتدار میں پہلا انڈر پاس تعمیر کیا گیا ہے، بارشی پانی کے نکاس کے لیے ڈرینج سسٹم بچھایا گیا ہے، واضح رہے کہ انڈر پاس کروو شیپ میں بنایا گیا جس کی حد رفتار تیس کلومیٹر فی گھنٹہ رکھی گئی ہے۔
