(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بسنت 2027 کی تاریخوں کا اعلان کردیا۔ بسنت تین روز تک 12، 13 اور 14 مارچ کو لاہور میں منائی جائے گی۔
مریم نواز کے مطابق بسنت 2026 کی کامیابی کے بعد مارچ 2027 میں لاہور ایک بار پھر رنگوں، ثقافت اور جشن کا مرکز بنے گا۔ بسنت کے دوران موسیقی، ثقافتی سرگرمیوں اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔
اُن کا کہنا تھا کہ پنجاب اور پاکستان بھر کے نوجوانوں کو بسنت 2027 میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان اکٹھے ہوں، یادیں بنائیں اور اپنی توانائی سے لاہور کو روشن کریں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے اوورسیز پاکستانیوں اور بین الاقوامی مہمانوں کو بھی بسنت لاہور 2027 میں شرکت کی دعوت دی اور کہا کہ 12، 13 اور 14 مارچ کی تاریخیں محفوظ کرلیں۔
مریم نواز شریف کا مزید کہنا تھاکہ لاہور ایک بار پھر رنگ، ثقافت، جشن، موسیقی اور روایتی مہمان نوازی سے زندہ ہوگا۔ "میں انتظار کروں گی، لاہور انتظار کرے گا، پاکستان آپ کا انتظار کرے گا"، ان شاء اللہ مل کر بسنت 2027 کو یادگار بنائیں گے۔
