اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بسنت 2027 کے حوالے سے نوٹیفکیشن کی خبروں پر پنجاب حکومت کا ردِ عمل آگیا

17 Aug 2026
17 Aug 2026

(لاہور نیوز) بسنت 2027 کے حوالے سے سوشل میڈیا سائٹس پر جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کی خبروں پر پنجاب حکومت کا ردِ عمل آگیا.

 

محکمہ داخلہ پنجاب نے واضح کیا ہے کہ بسنت 2027 کے حوالے سے کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق سوشل میڈیا پر پنجاب میں بسنت 2027 کے انعقاد کے حوالے سے گردش کرنے والا نوٹیفکیشن جعلی اور من گھڑت ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے عوام سے اپیل کی ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی غیر مصدقہ اطلاعات پر یقین نہ کریں۔عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ مستند معلومات کیلئے ہمیشہ محکمہ داخلہ پنجاب کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس HomeDptPunjab@ سے رجوع کیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے