اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.14 قیمت فروخت : 41.22
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.50 قیمت فروخت : 278.00
  • یورو قیمت خرید: 321.19 قیمت فروخت : 321.77
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.63 قیمت فروخت : 376.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 197.11 قیمت فروخت : 197.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.05 قیمت فروخت : 200.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.92 قیمت فروخت : 74.05
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.91 قیمت فروخت : 905.54
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بسنت کے ممکنہ انعقاد کی تیاریاں، رجسٹریشن ستمبر میں شروع کرنے کا فیصلہ

18 Aug 2026
18 Aug 2026

(لاہور نیوز) جنوری میں بسنت کے ممکنہ انعقاد کے پیش نظر تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

محکمہ ہاؤسنگ پنجاب نے پتنگ اور ڈور بنانے والوں کی رجسٹریشن کا عمل ستمبر سے شروع کرنے کی ہدایت کر دی، اس حوالے سے پی ایچ اے کو باقاعدہ ورکنگ شروع کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں، پتنگ اور ڈور تیار کرنے والوں کی رجسٹریشن اخبار میں اشتہار کے ذریعے کی جائے گی جبکہ رجسٹرڈ مینوفیکچررز کا ڈیٹا بھی مرتب کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق بسنت کیلئے پتنگ اور ڈور کی طلب و رسد کا تخمینہ پہلے سے لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، گزشتہ بسنت کے دوران پتنگ اور ڈور کی قلت اور بلیک مارکیٹنگ کی اطلاعات کے باعث آئندہ ایونٹ کیلئے پیشگی تیاریوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

گزشتہ سال پتنگ اور ڈور کی کمی کے باعث دیگر شہروں سے سامان منگوانے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں، آئندہ بسنت کیلئے مقامی رجسٹرڈ مینوفیکچررز سے مقررہ معیار کے مطابق پتنگ اور ڈور تیار کرانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

حکام کے مطابق گزشتہ سال کے اعداد و شمار کی بنیاد پر رواں سال پتنگ اور ڈور کی پیداوار کا تخمینہ لگایا جائے گا تاکہ بسنت کے ممکنہ انعقاد سے قبل طلب کے مطابق دستیابی یقینی بنائی جا سکے۔

سیکرٹری ہاؤسنگ نے ایم ڈی پی ایچ اے لاہور کو پتنگ اور ڈور سازوں کی رجسٹریشن کے حوالے سے ورکنگ مکمل کرنے کا حکم دیا ہے، حکام کے مطابق ستمبر  میں رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز متوقع ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے