اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور میں گرمی اور حبس برقرار، نمی کا تناسب 77 فیصد، بارش کا امکان

18 Aug 2026
18 Aug 2026

(لاہور نیوز) لاہور میں گرمی کی شدت میں اضافہ محسوس کیا جانے لگا، صبح سویرے ہی سورج اپنی کرنیں زمین پر بکھیرنے میں مصروف ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا چھٹا سپیل ملک میں داخل ہو چکا ہے، جس کے باعث 21 اگست تک لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے، لاہور میں بھی اچھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

مون سون بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور ضروری انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 27 جبکہ زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق لاہور میں ہوا کی رفتار 6 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد تک جا پہنچا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے