اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بانی پی ٹی آئی کی بگڑتی صحت کے خدشات کی تصدیق ہو گئی: شیخ وقاص اکرم

17 Aug 2026
17 Aug 2026

(لاہور نیوز) سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل کی رپورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی بگڑتی صحت کے خدشات کی تصدیق کر دی۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو فوری ہسپتال منتقل کیا جائے اور ذاتی ڈاکٹروں سے علاج کروایا جائے، رپورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے دل کی دھڑکن تیز، شدید سر درد، بےچینی اور اضطراب کا ذکر ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بتائے کہ طبی تحقیقات اور علاج کیوں یقینی نہیں بنایا گیا؟ جیل انتظامیہ کے دعوؤں اور میڈیکل بورڈ کی سفارشات میں واضح تضاد ہے، اگر سہولیات دی جا رہی ہیں تو میڈیکل بورڈ نے ان کی سفارش کیوں کی؟

شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ طویل تنہائی اور خاندان سے ملاقات پر پابندیاں صحت پر سنگین اثرات مرتب کرتی ہیں، حکومت ذمہ داری سے فرار نہیں ہو سکتی، بانی پی ٹی آئی کی صحت بگڑ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عام قیدی نہیں، سابق وزیراعظم اور مقبول ترین رہنما ہیں، بانی پی ٹی آئی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کر کے مکمل طبی معائنہ کرایا جائے۔

سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی نے کہا کہ کورونری سی ٹی اینجیوگرافی سمیت تمام ٹیسٹ بانی پی ٹی آئی کے پسندیدہ ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہوں، ڈاکٹر عاصم یوسف اور ڈاکٹر فیصل سلطان بانی پی ٹی آئی کے معالجین ہوں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ طبی رپورٹس اور علاج کی تفصیلات خاندان اور قانونی ٹیم سے شفاف طریقے سے شیئر کی جائیں، بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق غفلت کے سنگین قانونی، اخلاقی اور سیاسی نتائج ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے