اپ ڈیٹس
  • 267.00 انڈے فی درجن
  • 368.00 زندہ مرغی
  • 534.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.43 قیمت فروخت : 41.50
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 276.80 قیمت فروخت : 277.30
  • یورو قیمت خرید: 310.85 قیمت فروخت : 311.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 369.02 قیمت فروخت : 369.69
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.37 قیمت فروخت : 193.72
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.58 قیمت فروخت : 196.93
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.81 قیمت فروخت : 73.94
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.37 قیمت فروخت : 75.51
  • کویتی دینار قیمت خرید: 898.85 قیمت فروخت : 900.47
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مون سون کا چھٹا سپیل، 21 اگست تک وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی

17 Aug 2026
17 Aug 2026

(لاہور نیوز) پی ڈی ایم اے نے مون سون کے چھٹے سپیل کا الرٹ جاری کرتے ہوئے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں 21 اگست تک وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی کر دی۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق آج سے 21 اگست تک پنجاب کے مختلف علاقوں میں بادل برسنے کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب لاہور میں صبح سویرے سورج اپنی کرنیں بکھیرنے لگا اور شہر میں موسم قدرے گرم اور مرطوب رہا، آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت  35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا کی رفتار 6 کلومیٹر فی گھنٹہ رہی۔

موسمیاتی اعداد و شمار کے مطابق شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد تک جا پہنچا ہے، جس کے باعث گرمی کی شدت کے ساتھ حبس بھی محسوس کی جا رہی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے مون سون بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضروری انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے