اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ ڈے کا فیصلہ 20 اگست کو متوقع

17 Aug 2026
17 Aug 2026

(لاہور نیوز) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان  نے پولنگ کی تاریخ طے کرنے کیلئے پنجاب حکومت کو بلا لیا، ذرائع کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے اہم فیصلہ 20 اگست کو ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا۔

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں سمیت دیگر ضروری انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، جبکہ پولنگ کی تاریخ طے ہونے کے بعد انتخابی عمل کا باقاعدہ شیڈول بھی سامنے آنے کا امکان ہے۔

الیکشن کمیشن اور پنجاب حکومت کے درمیان اجلاس کو بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے