اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عمرہ زائرین اور ورکرز کیلئے پاکستانی سفارت خانے کی اہم ہدایات

17 Aug 2026
17 Aug 2026

(ویب ڈیسک) پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے سعودی عرب آنے والے پاکستانی عمرہ زائرین اور ورکرز کو اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے سعودی قوانین کی سختی سے پابندی کرنے، بھیک مانگنے سمیت کسی بھی غیر قانونی سرگرمی سے گریز کرنے اور اپنے قیام کے دوران ذمہ دارانہ طرزِ عمل اختیار کرنے پر زور دیا ہے۔

سفارت خانے نے اپنے سرکاری ایکس اکاؤنٹ پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں پاکستانی شہریوں کو سعودی عرب میں قیام کے دوران ویزے کی شرائط کی پابندی، مقررہ مدت سے زائد قیام سے گریز اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہ ہونے کی ہدایت کی ہے۔

ویڈیو میں گرفتاری، تفتیش، حراست اور ملک بدری کے مناظر کے ذریعے سعودی قوانین کی خلاف ورزی کے ممکنہ نتائج سے آگاہ کیا گیا ہے۔

سفارت خانے کے پیغام میں خاص طور پر بھیک مانگنے سے گریز کرنے پر زور دیا گیا ہے، پیغام کے مطابق سعودی عرب آنے والے پاکستانی زائرین اور ورکرز اپنے طرزِ عمل کا خیال رکھیں اور ایسے کسی اقدام سے گریز کریں جو سعودی قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہو۔

پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے جاری ویڈیو میں عمرہ زائرین کو مقدس مقامات کے احترام، سعودی قوانین کی پاسداری اور اپنے قیام کے دوران ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے کی تلقین بھی کی گئی ہے۔

سفارت خانے کے اس پیغام پر سوشل میڈیا صارفین  نے بھی مختلف ردعمل کا اظہار کیا اور سعودی عرب میں پاکستانی شہریوں کی جانب سے بھیک مانگنے کے واقعات پر افسوس اور تشویش کا اظہار بھی کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے