13 Aug 2026
(لاہور نیوز) 13 اور 14 اگست کو ون ویلنگ اور تیز رفتاری کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیا۔
ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا ہے کہ یومِ آزادی ذمہ داری سے منائیں۔ ون ویلنگ، ریسنگ اور خطرناک ڈرائیونگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
یومِ آزادی کے موقع پر اہم شاہراہوں اور روٹس پر ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی۔ ون ویلنگ اور تیز رفتاری میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔
ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا ہے کہ شہری موٹرسائیکل چلاتے ہوئے ہیلمٹ اور ٹریفک قوانین کی پابندی کریں، نوجوان اپنی اور دوسروں کی زندگی خطرے میں ڈالنے سے گریز کریں۔
علاوہ ازیں 13 اور 14 اگست کو حساس اور اہم روٹس پر خصوصی ٹریفک نگرانی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
