اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 319.81 قیمت فروخت : 320.38
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.45 قیمت فروخت : 375.12
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.69 قیمت فروخت : 196.05
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.97 قیمت فروخت : 199.33
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.93 قیمت فروخت : 74.06
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.48 قیمت فروخت : 905.11
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ نے فریز بینک اکاؤنٹ کا چیک دینا فراڈ قرار دے دیا

13 Aug 2026
13 Aug 2026

(محمد اشفاق) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید فرہاد علی شاہ نے فریز بینک اکاؤنٹ کا چیک دینے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اہم قانونی اصول طے کر دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید فرہاد علی شاہ نے فریز اکاؤنٹ کا چیک دینے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے سیشن عدالت کے فیصلے کو درست قرار دے دیا۔

سیشن عدالت نے فریز بینک اکاؤنٹ کا چیک دینے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا، جسے شہری شہباز نواز نے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا، لاہور ہائیکورٹ نے درخواست مسترد کرتے ہوئے سیشن عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا۔

جسٹس سید فرہاد علی شاہ کے فیصلے کے بعد قانونی طور پر یہ نکتہ سامنے آیا ہے کہ ایسا چیک جاری کرنا جس کے ذریعے ادائیگی کا امکان ہی موجود نہ ہو، محض معمول کا مالی تنازع نہیں بلکہ حالات کے مطابق فریب دہی اور قابلِ تعزیر عمل بن سکتا ہے۔

عدالت نے قرار دیا کہ ایسے بینک اکاؤنٹ کا چیک دینا جس سے رقم کی ادائیگی ممکن نہ ہو، فراڈ کے زمرے میں آتا ہے، یہ فیصلہ بینک اکاؤنٹس، چیک کے اجراء اور مالی لین دین سے متعلق مقدمات میں اہم قانونی نظیر قرار دیا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے