اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 319.81 قیمت فروخت : 320.38
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.45 قیمت فروخت : 375.12
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.69 قیمت فروخت : 196.05
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.97 قیمت فروخت : 199.33
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.93 قیمت فروخت : 74.06
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.48 قیمت فروخت : 905.11
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

ایم ڈی کیٹ 2026: رجسٹریشن پورٹل 17 اگست سے دوبارہ کھولنے کا اعلان

13 Aug 2026
13 Aug 2026

(لاہور نیوز) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کے لیے ایم ڈی کیٹ 2026 کے امیدواروں کو رجسٹریشن کا ایک اور موقع فراہم کرتے ہوئے آن لائن رجسٹریشن پورٹل دوبارہ کھولنے کا اعلان کر دیا۔

پی ایم ڈی سی کے مطابق ایم ڈی کیٹ 2026 کے لیے رجسٹریشن پورٹل 17 سے 21 اگست 2026 تک فعال رہے گا، رجسٹریشن کی یہ سہولت ان امیدواروں کے لیے فراہم کی جا رہی ہے جو مقررہ مدت کے دوران رجسٹریشن نہیں کرا سکے۔

 امیدوار مقررہ فیس کی ادائیگی کے بعد آن لائن رجسٹریشن کا عمل مکمل کر سکیں گے، پی ایم ڈی سی نے واضح کیا ہے کہ نامکمل درخواستوں کو منسوخ کرنے کا حق کونسل کے پاس محفوظ ہو گا۔

 پی ایم ڈی سی کے مطابق ایم ڈی کیٹ 2026 کا امتحان 20 ستمبر 2026 کو شیڈول ہے جبکہ کونسل  کی جانب سے ٹیسٹ منعقد کرنے والی یونیورسٹیوں کو بھی اس ضمن میں نوٹس بھجوا دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے