اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.60 قیمت فروخت : 278.10
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب میں موسم گرما کی تعطیلات میں مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ

11 Aug 2026
11 Aug 2026

(لاہور نیوز) پنجاب میں موسم گرما کی تعطیلات میں مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سیکرٹری سکولز مدثر ریاض کے مطابق پنجاب بھر  کے تمام سکول 24 اگست سے شیڈول کے مطابق کھولے جائیں گے، والدین تعطیلات میں اضافے سے متعلق افواہوں پر توجہ نہ دیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سکولوں کی دوبارہ اوپننگ 24 اگست کو ہی ہو گی، سکولوں کی چھٹیوں میں توسیع کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب محکمہ سکول ایجوکیشن  نے موسم گرما کی چھٹیوں کے بعد سرکاری و نجی سکولوں کی دوبارہ اوپننگ سے قبل صفائی، سکیورٹی اور دیگر ضروری انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے تمام سرکاری و نجی سکولوں میں صفائی کے خصوصی انتظامات یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے، سکولوں کی چھتوں، واٹر ٹینکس اور نکاسی آب کے نظام کی صفائی مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے