اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.13 قیمت فروخت : 41.20
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.55 قیمت فروخت : 278.05
  • یورو قیمت خرید: 320.18 قیمت فروخت : 320.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.88 قیمت فروخت : 375.55
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.88 قیمت فروخت : 196.23
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.26 قیمت فروخت : 199.62
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.94 قیمت فروخت : 74.08
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.57 قیمت فروخت : 75.71
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.55 قیمت فروخت : 905.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پیف پارٹنرسکولوں میں ہزاروں طلبہ کی انرولمنٹ جعلی قرار، ادائیگیاں روک دی گئیں

12 Aug 2026
12 Aug 2026

(لاہور نیوز) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) کے پارٹنر سکولوں میں ہزاروں طلبہ کی نادرا سے ب فارم کی تصدیق نہ ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے، جس پر پیف نے غیر تصدیق شدہ انرولمنٹ کو جعلی قرار دیتے ہوئے متعلقہ طلبہ کی ادائیگیاں روک دی ہیں۔

پیف حکام کے مطابق ب فارم کی تصدیق نہ ہونے کے باعث ہزاروں طلبہ کی انرولمنٹ منظور نہیں کی گئی، جبکہ لائسنسی سکولوں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ ادائیگیوں کے حصول کے لیے طلبہ کی دوبارہ نادرا سے تصدیق کرائی جائے۔

پیف نے تمام لائسنسی سکولوں کو 20 اگست تک طلبہ کی تصدیق مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ طلبہ کی کامیاب تصدیق کے بعد ہی متعلقہ سکولوں کو واجب الادا ادائیگیاں جاری کی جائیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے