اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.14 قیمت فروخت : 41.21
  • یورو قیمت خرید: 320.63 قیمت فروخت : 321.21
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.71 قیمت فروخت : 374.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.74 قیمت فروخت : 196.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.13 قیمت فروخت : 198.49
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.93 قیمت فروخت : 74.06
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.25 قیمت فروخت : 905.88
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

میٹرک میں نمایاں پوزیشنز: ٹریفک وارڈنز کے ہونہار بچوں کے اعزاز میں تقریب

09 Aug 2026
09 Aug 2026

(لاہور نیوز) ٹریفک وارڈنز کے میٹرک میں نمایاں پوزیشنز اور بہترین نمبرز حاصل کرنے والے بچوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سی ٹی او لاہور نے افسران و اہلکاروں کے ہونہار بچوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔

تقریب میں سی ٹی او لاہور کی جانب سے ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکاروں کے ان بچوں کو مدعو کیا گیا جنہوں نے میٹرک کے امتحانات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

اس موقع پر نمایاں پوزیشنز اور بہترین نمبرز حاصل کرنے والے بچوں میں نقد انعامات اور تحائف تقسیم کیے گئے۔ سی ٹی او لاہور نے بچوں کی تعلیمی کامیابی کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی اور مستقبل میں بھی بھرپور محنت جاری رکھنے کی تلقین کی۔

سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ ٹریفک وارڈنز کے بچوں کی شاندار تعلیمی کامیابی قابلِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی کامیابی نا صرف ان کے والدین بلکہ پورے محکمہ ٹریفک پولیس کے لیے باعثِ فخر ہے۔

سی ٹی او لاہور نے مزید اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے ٹریفک وارڈنز کے بچوں کو مالی معاونت فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے ویلفیئر انچارج کو ہدایت کی کہ نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کے تعلیمی مستقبل میں ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے۔

تقریب میں ایس پی ظفر نقوی اور ڈی ایس پی محمد اشفاق کے بچوں سمیت ڈی ایس پی احسن سلیم اور ڈی ایس پی فیاض بھٹی کے بچوں نے بھی میٹرک کے امتحانات میں نمایاں نمبر حاصل کرنے پر اعزاز حاصل کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے