07 Aug 2026
(ویب ڈیسک) انٹرمیڈیٹ کی کتابوں میں تبدیلی کے بعد پیکٹا نے نئے نصاب کے مطابق تیار کردہ کتابیں مارکیٹ میں فراہم کر دیں۔
انٹرمیڈیٹ کی 8 درسی کتابوں کو نیشنل کریکلوم پاکستان کے مطابق تبدیل کیا گیا ہے، پیکٹا حکام کے مطابق انٹرمیڈیٹ کی کتابیں 2002 کے نصاب کے مطابق شائع کی جا رہی تھیں۔
سی ای او پیکٹا کے مطابق نئے تعلیمی سیشن سے قبل تمام نئی کتابیں مارکیٹ میں دستیاب کر دی گئی ہیں، طلبہ کو نئے تعلیمی سال کے آغاز پر نئے نصاب کی کتابیں بروقت فراہم کر دی گئیں۔
پیکٹا کے مطابق نصاب میں تبدیلی کا مقصد جدید تعلیمی تقاضوں سے ہم آہنگی پیدا کرنا ہے، اس سے قبل نویں اور گیارہویں جماعت کی کتابوں میں بھی تبدیلی کی گئی تھی۔
