اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.14 قیمت فروخت : 41.21
  • یورو قیمت خرید: 320.63 قیمت فروخت : 321.21
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.71 قیمت فروخت : 374.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.74 قیمت فروخت : 196.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.13 قیمت فروخت : 198.49
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.93 قیمت فروخت : 74.06
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.25 قیمت فروخت : 905.88
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن نے پہلے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا

07 Aug 2026
07 Aug 2026

(لاہور نیوز) پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن (PBTE) نے پہلے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ میٹرک ٹیک، میٹرک ووکیشنل، میٹرک ووکیشنل (ہیئرنگ امپئیرڈ) سمیت ڈی اے ای سِنو پاک ڈوئل ڈگری پروگرام کے نتائج جاری کر دیے گئے۔

میٹرک ٹیک کے امتحان میں کامیابی کا تناسب 73.73 فیصد رہا، جبکہ میٹرک ووکیشنل میں کامیابی کی شرح 73.93 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ میٹرک ووکیشنل (ہیئرنگ امپئیرڈ) کے امتحان میں کامیابی کا تناسب 87.13 فیصد رہا۔

ڈی اے ای سِنو پاک ڈوئل ڈگری پروگرام فرسٹ ایئر میں کامیابی کا تناسب 84.17 فیصد جبکہ سیکنڈ ایئر میں 65 فیصد رہا۔

میٹرک ٹیک کے امتحان میں مزمل بشیر نے پہلی، عائشہ ظفر نے دوسری جبکہ حسن کمال نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

میٹرک ووکیشنل میں شازیہ احمد پہلی، حمیرا بتول دوسری اور سہرین فاطمہ تیسری پوزیشن کی حقدار قرار پائیں۔

میٹرک ووکیشنل (ہیئرنگ امپئیرڈ) میں ابیہا نے پہلی، خدیجہ داؤد گل نے دوسری جبکہ سنیہا ظفر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

چیئرمین پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن ڈاکٹر فیصل محمود نے کامیاب امیدواروں کو مبارک باد دیتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

بورڈ حکام کے مطابق پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات کے اعزاز میں جلد میڈل ایوارڈ تقریب منعقد کی جائے گی، جس میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں میڈلز، اسناد اور انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے