10 Aug 2026
(لاہور نیوز) تھانہ ہربنس پورہ کی حدود میں مبینہ غیر قانونی سرگرمی میں ملوث پولیس کانسٹیبل گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق پولیس کانسٹیبل حذیفہ کو ساتھی ملزم سمیت گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے، ملزمان کے قبضہ سے 30 بور پسٹل اور موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار کی مبینہ غیر قانونی سرگرمی پر بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔
اس حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ پولیس میں احتساب کا عمل بلاامتیاز جاری ہے، قانون سے کوئی بالاتر نہیں، جرم کی نوعیت اور ملزم کی حیثیت سے قطع نظر قانون کی عملداری یقینی بنائی جائے گی۔
