اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.14 قیمت فروخت : 41.21
  • یورو قیمت خرید: 320.63 قیمت فروخت : 321.21
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.71 قیمت فروخت : 374.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.74 قیمت فروخت : 196.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.13 قیمت فروخت : 198.49
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.93 قیمت فروخت : 74.06
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.25 قیمت فروخت : 905.88
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور: مختلف علاقوں سے تین افراد کی نعشیں برآمد

09 Aug 2026
09 Aug 2026

(لاہور نیوز) شہر لاہور میں ریس کورس، سمن آباد اور ہربنس پورہ سے تین افراد کی نعشیں برآمد ہو گئیں۔

ریس کورس کے علاقے میں فٹ پاتھ سے 75 سالہ بزرگ شہری مردہ حالت میں پایا گیا، اطلاع ملنے پر متعلقہ ادارے موقع پر پہنچے اور ضروری کارروائی شروع کر دی۔

دوسری جانب سمن آباد میں حسن مارکیٹ کے قریب 45 سالہ شخص کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا، ایدھی ترجمان کے مطابق متوفی کی شناخت خطیب خالد کے نام سے ہوئی ہے۔

ہربنس پورہ کے علاقے قلندر پورہ سے بھی 50 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی، ایدھی ترجمان کے مطابق متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی جبکہ ابتدائی معلومات کے مطابق وہ نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے۔

پولیس اور متعلقہ اداروں  نے تینوں واقعات میں ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے