10 Aug 2026
(لاہور نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 196 حادثات رپورٹ ہوئے، جن کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 253 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثات میں شدید زخمی ہونے والے 104 افراد کو فوری طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 149 معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کر دی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بیشتر حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور احتیاطی تدابیر نظر انداز کرنے کے باعث پیش آئے ہیں۔
