اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 341.00 زندہ مرغی
  • 494.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.15 قیمت فروخت : 41.22
  • یورو قیمت خرید: 320.60 قیمت فروخت : 321.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.33 قیمت فروخت : 375.00
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.92 قیمت فروخت : 196.28
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.03 قیمت فروخت : 198.38
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.94 قیمت فروخت : 74.07
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.58 قیمت فروخت : 75.72
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.09 قیمت فروخت : 905.72
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار کا مشترکہ اجلاس، وکلاء پر پولیس تشدد کی مذمت

10 Aug 2026
10 Aug 2026

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار کے مشترکہ جنرل ہاؤس اجلاس میں تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں وکلاء پر مبینہ تشدد اور پولیس کے رویے کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا۔

اجلاس کی صدارت لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر بابر مرتضیٰ اور لاہور بار کے صدر عرفان حیات باجوہ نے کی، اجلاس میں سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار قاسم اعجاز سمرا سمیت بار کے دیگر عہدیداران اور وکلاء نے شرکت کی۔

شرکاء نے تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں وکلاء کے ساتھ مبینہ تشدد اور پولیس کے رویے کی مذمت کرتے ہوئے تشدد میں ملوث اہلکاروں کی فوری برطرفی اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا۔

وکلاء رہنماؤں  نے پولیس افسران معظم الیاس چیمہ اور کاشف کے خلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کیا، اجلاس میں پولیس کو لائرز پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے کی مہلت دی گئی۔

وکلاء رہنماؤں نے خبردار کیا کہ مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو آئی جی پنجاب کے دفتر کے سامنے بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے