10 Aug 2026
(لاہور نیوز) کاہنہ کے علاقے میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں جوہڑ سے 12 سالہ مغوی بچے کی لاش برآمد ہوئی، بچے کی شناخت حسنین کے نام سے ہوئی ہے۔
ایدھی ترجمان کے مطابق 12 سالہ حسنین اپنے ننھیال آیا ہوا تھا، گزشتہ رات بچے کے اغوا کا مقدمہ تھانہ کاہنہ میں درج کیا گیا تھا، جبکہ آج صبح بچے کی لاش کاہنہ کے علاقے میں واقع جوہڑ سے برآمد ہوئی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے گئے۔
ضروری کارروائی اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد بچے کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔
پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، بچے کی موت کی وجوہات اور واقعے کے محرکات کا تعین تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔
