09 Aug 2026
(لاہور نیوز) سبزہ زار میں لیاقت چوک کے قریب کرنٹ لگنے سے مزدور جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 39 سالہ شبیر کے نام سے ہوئی ہے تاہم وہ کام کے دوران کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ قانونی کارروائی کے پیش نظر متوفی کی نعش کو متعلقہ پولیس کےحوالے کر دیا گیا ہے۔
