(لاہور نیوز) لاہور بورڈ میں میٹرک کے سالانہ امتحان میں حصہ لینے والے پوزیشن ہولڈر کا اعلان ہو گیا۔
سیکرٹری ہائر ایجوکیشن مدثر ریاض،چیئرمین بورڈپروفیسر بدرالسلام نےناموں کا اعلان کیا۔ سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نے کہا میٹرک امتحان میں 2 لاکھ85 ہزار بچوں نے شرکت کی۔
ایجوکیٹرز ہائی سکول قصور کی آمنہ محبوب نے 1192 نمبر لیکرپہلی پوزیشن حاصل کی، پنجاب دانش ہائی سکول راجن پور کےمحمد قاسم نے 1191 نمبرز کیساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی جبکپ پنجاب گرلز ہائی سکول جوہرٹاؤن کی آزوا جاوید نے 1190 نمبرز کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
سائنس گروپ بوائز، 1191نمبرز کیساتھ محمد قاسم اور محمد ایان، اونکار سنگھ نے 1189 دوسری پوزیشن حاصل کی، اسی طرح محمد ایان نے 1188 نمبرز کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
سائنس گروپ گرلز، آمینہ محبوب نے 1192 نمبرزکیساتھ پہلی پوزیشن لی،سائنس گروپ گرلز، آزوا جاویدنے 1190نمبرزکیساتھ دوسری پوزیشن لی۔سائنس گروپ گرلز،فاطمہ ابرارنے 1189نمبرزکیساتھ تیسری پوزیشن لی۔
آرٹس گروپ بوائز، محمد عبداللہ نے 1126نمبرز کیساتھ پہلی پوزیشن لی، آرٹس گروپ بوائز، محمد بلال بیگ نے 1112 نمبرز کیساتھ دوسری پوزیشن لی، آرٹس گروپ بوائز، احمد حفیظ نے 1109نمبرزکیساتھ تیسری پوزیشن لی۔
آرٹس گروپ گرلز، فریبہ خان نے 1170 نمبرز کیساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، آرٹس گروپ گرلز، ایمان فاطمہ سلیم نے 1166 نمبرز کیساتھ دوسری پوزیشن لی، آرٹس گروپ گرلز، فاطمہ عبدالصمد نے 1150 نمبرز کیساتھ تیسری پوزیشن لی۔
