اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 454.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.16 قیمت فروخت : 41.23
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.65 قیمت فروخت : 278.15
  • یورو قیمت خرید: 320.32 قیمت فروخت : 320.90
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.62 قیمت فروخت : 374.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.73 قیمت فروخت : 196.09
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.36 قیمت فروخت : 197.71
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.77
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.94 قیمت فروخت : 74.07
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.60 قیمت فروخت : 75.74
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.96 قیمت فروخت : 905.58
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب بھر کے سیکڑوں ہائی سکولوں کو ہائر سیکنڈری کا درجہ دینے کا فیصلہ

05 Aug 2026
05 Aug 2026

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے سیکڑوں ہائی سکولوں کو ہائر سیکنڈری سکول کا درجہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے بعد طلبا و طالبات اپنے ہی اداروں سے ایف اے اور ایف ایس سی کی تعلیم حاصل کر سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم نے ہائی سکولوں کی اپ گریڈیشن کے لیے تمام متعلقہ اداروں سے ڈیٹا طلب کر لیا ہے۔ اپ گریڈیشن کے لیے سکول میں مناسب جگہ کی دستیابی اور عمارت کا معیار بنیادی شرائط ہوں گی۔

محکمہ تعلیم نے ہائی سکولوں کے سربراہان سے اداروں کی مکمل رپورٹس طلب کر لی ہیں، جبکہ تھرڈ پارٹی کے معائنے کے بعد ہی کسی سکول کو ہائر سیکنڈری کا درجہ دیا جائے گا۔

پنجاب بھر میں اس وقت تقریباً 6 ہزار ہائی سکول موجود ہیں۔ اب تک 5 ہزار 800 سکول اپنا ڈیٹا جمع کرا چکے ہیں، جبکہ 795 ہائی سکولوں نے مطلوبہ جگہ دستیاب ہونے کی صورت میں ہائر سیکنڈری سکول کا درجہ حاصل کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے