اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پی ایم ڈی سی نے تعلیمی سیشن 2025-26 کیلئے طلبہ رجسٹریشن پورٹل فعال کر دیا

05 Aug 2026
05 Aug 2026

(لاہور نیوز) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے تعلیمی سیشن 2025-26 کے لیے طلبہ کی رجسٹریشن کا آن لائن پورٹل فعال کر دیا۔

پی ایم ڈی سی کے مطابق تمام میڈیکل اور ڈینٹل کالجز داخلہ لینے والے طلبہ کی تفصیلات داخلے کے 30 روز کے اندر کونسل کے پورٹل پر جمع کرانے کے پابند ہوں گے،  تمام سرکاری و نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کو مقررہ مدت کے اندر طلبہ کا مکمل ریکارڈ اپ لوڈ کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔

اعلامیے کے مطابق کالجز کی جانب سے ڈیٹا اپ لوڈ کیے جانے کے بعد متعلقہ جامعات 45 روز کے اندر طلبہ کی معلومات کی تصدیق کریں گی تاکہ رجسٹریشن کا عمل بروقت مکمل کیا جا سکے۔

پی ایم ڈی سی نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ مقررہ ٹائم لائن پر سختی سے عمل کیا جائے تاکہ انتظامی مشکلات سے بچتے ہوئے طلبہ کی رجسٹریشن کا عمل شفاف اور بروقت مکمل ہو سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے