اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز میں عملی امتحانات کے نئے نظام پر خصوصی ریسرچ کا فیصلہ

04 Aug 2026
04 Aug 2026

(لاہور نیوز) پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے عملی امتحانات کے نئے طریقہ کار کے نتائج اور اثرات کا جائزہ لینے کے لیے خصوصی ریسرچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس ریسرچ کے تحت طلبہ کے تھیوری اور پریکٹیکل نمبروں کا تقابلی جائزہ لیا جائے گا، جبکہ ایسے امیدواروں کا ریکارڈ بھی جانچا جائے گا جنہوں نے تحریری امتحان میں کم اور عملی امتحان میں غیر معمولی طور پر زیادہ نمبر حاصل کیے ہیں۔

حکام کے مطابق اگر تحقیق کے دوران عملی امتحانات کے نمبروں میں کسی قسم کی بے ضابطگی یا غیر شفافیت ثابت ہوئی تو متعلقہ اساتذہ اور ذمہ دار افراد کے خلاف قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ رواں سال پہلی مرتبہ عملی امتحانات میں تحریری سوالنامہ بھی شامل کیا گیا، جبکہ پریکٹیکل پرچوں کی سنٹرلائزڈ مارکنگ کا نظام بھی متعارف کرایا گیا تاکہ امتحانی عمل کو مزید شفاف بنایا جا سکے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق میٹرک کے پہلے سالانہ امتحانات میں پنجاب بھر سے 27 لاکھ امیدواروں نے شرکت کی۔ ریسرچ رپورٹ کی روشنی میں عملی امتحانات کے نئے نظام کی افادیت کا جامع جائزہ لیا جائے گا اور مستقبل میں امتحانی نظام کو مزید شفاف، مؤثر اور معیاری بنانے کے لیے ضروری اصلاحات متعارف کرائی جائیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے