اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.14 قیمت فروخت : 41.21
  • یورو قیمت خرید: 320.63 قیمت فروخت : 321.21
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.71 قیمت فروخت : 374.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.74 قیمت فروخت : 196.10
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 198.13 قیمت فروخت : 198.49
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.93 قیمت فروخت : 74.06
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.25 قیمت فروخت : 905.88
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جمعۃ المبارک: سکیورٹی ہائی الرٹ، سنیپ چیکنگ اور ناکہ بندی سخت

07 Aug 2026
07 Aug 2026

(لاہور نیوز) جمعۃ المبارک کے موقع پر لاہور پولیس نے شہر بھر میں سکیورٹی انتظامات مزید سخت کرتے ہوئے سنیپ چیکنگ اور ناکہ بندی کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں سال اب تک ایک لاکھ 41 ہزار سے زائد گاڑیوں اور 5 لاکھ 89 ہزار سے زائد موٹرسائیکلوں کی چیکنگ کی جا چکی ہے، بغیر کاغذات سفر کرنے پر 7 ہزار 148 موٹرسائیکل سواروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

اس کے علاوہ 130 موٹر سائیکلوں کو "اپلائیڈ فار" نمبر پلیٹس اور 349 موٹر سائیکلوں کو غیر نمونہ نمبر پلیٹس استعمال کرنے پر پولیس تحویل میں لیا گیا، 237 موٹر سائیکلوں کو انسدادی کارروائی کیلئے مختلف تھانوں میں بند کیا گیا۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ  نے کہا ہے کہ جمعۃ المبارک کے پیش نظر شہر بھر میں سنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے اور مشتبہ افراد، گاڑیوں اور بغیر کاغذات موٹر سائیکلوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

انہوں  نے بتایا کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں، اہم شاہراہوں اور حساس مقامات پر ناکہ بندی مزید سخت کر دی گئی ہے، جبکہ سنیپ چیکنگ کے دوران مشتبہ افراد، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی مکمل جانچ پڑتال یقینی بنائی جا رہی ہے۔

سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے ہر وقت الرٹ اور متحرک ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے