02 Aug 2026
(لاہور نیوز) حضرت داتا گنج بخشؒ کا 983 واں سالانہ عرس، زائرین کیلئے دودھ کی روایتی سبیل قائم کر دی گئی۔
عرس کے موقع پر زائرین کیلئے دودھ کی روایتی سبیل قائم کر دی گئی، وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین نے دودھ کی سبیل کا افتتاح کر دیا۔
بلال یاسین کا کہنا ہے کہ عرس میں آنے والے زائرین کی خدمت اولین ترجیح ہے، حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس کے پر سبیلوں اور لنگر کا وسیع انتظام ہے۔ انہوں نے کہا کہ زائرین کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کیلئے محکمے متحرک ہیں۔
