اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 326.00 زندہ مرغی
  • 473.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.08 قیمت فروخت : 41.15
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.70 قیمت فروخت : 278.20
  • یورو قیمت خرید: 318.01 قیمت فروخت : 318.58
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.67 قیمت فروخت : 371.34
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.17 قیمت فروخت : 193.52
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.64 قیمت فروخت : 197.99
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.97 قیمت فروخت : 74.10
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.61 قیمت فروخت : 75.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.21 قیمت فروخت : 903.83
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بارشیں اور سیلابی صورتحال: وزارت ریلوے ہائی الرٹ، افسران کی چھٹیاں منسوخ

01 Aug 2026
01 Aug 2026

(لاہورنیوز) ملک میں بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر وزارت ریلوے کو ہائی الرٹ کر دیا گیا جبکہ افسران اور عملے کی ہفتہ وار چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔

 

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے تمام ریلوے افسران کو فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے تمام فیلڈ دفاتر میں ہنگامی صورتحال نافذ کر دی ہے۔

حنیف عباسی نے ہدایت کی ہے کہ تمام ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس متاثرہ علاقوں میں مرمت اور بحالی کے کام کی براہِ راست نگرانی کریں جبکہ پاکستان ریلوے کے کنٹرول رومز چوبیس گھنٹے صورتحال پر نظر رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ افسران کی نگرانی براہ راست خود کروں گا، شکایات کے ازالے میں غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی جبکہ کسی بھی وقت اچانک معائنہ کر کے احکامات پر عمل درآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ہنگامی صورتحال میں غیر معمولی جذبے سے عوام کی خدمت کی جائے، اچھی کارکردگی پر شاباش جبکہ نااہلی پر سزا ملے گی۔

انہوں نے ہدایت کی کہ مسافروں کی حفاظت، سہولت اور ٹرین آپریشنز کی مکمل بحالی اولین ترجیح رہے، جبکہ سیلاب سے متاثرہ ریلوے انفراسٹرکچر اور ٹرین آپریشنز کی بحالی کے لیے تمام وسائل اور صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے