اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 326.00 زندہ مرغی
  • 473.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.08 قیمت فروخت : 41.15
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.70 قیمت فروخت : 278.20
  • یورو قیمت خرید: 318.01 قیمت فروخت : 318.58
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.67 قیمت فروخت : 371.34
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.17 قیمت فروخت : 193.52
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.64 قیمت فروخت : 197.99
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.97 قیمت فروخت : 74.10
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.61 قیمت فروخت : 75.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.21 قیمت فروخت : 903.83
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

آزاد کشمیر انتخابات: لاہور میں مہاجرین کی دو نشستوں پر کل پولنگ

01 Aug 2026
01 Aug 2026

(محمد اشفاق) آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کیلئے الیکشن کا دوسرا مرحلہ کل شروع ہو گا، لاہور میں مہاجرین کی 2 نشستوں پر پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

لاہور میں دو مہاجرین کی نشستیں ایل اے 41 ویلی ٹو اور ایل اے 34 جموں ون پر الیکشن ہو گا، ایل اے 34 جموں ون لاہور میں پانچ ہزار نو سو 65 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرینگے، جبکہ اس نشست کے کل 17 امیدوار میدان میں ہیں۔

مسلم لیگ ن کے امیدوار ناصر حسین ڈار ،استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے بلال مختار بٹ انتخاب میں حصہ  لے رہے ہیں، پیپلز پارٹی کی جانب سے چوہدری عبدالقادر چوہان، جماعت اسلامی کی جانب سے راجہ محمد سہیل میدان میں ہیں، دیگر امیدواروں میں راجہ وحید احمد، ریاض احمد، سلیمان علی، طیبہ غفور، عبد الرشید، عظیم قادر، محمد سعود مختار، مرزا محمد صادق، ملک محمد اسلم ، یاسر غفور شامل ہیں۔

ایل اے 34 میں مجموعی طور پر 25 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں، جن میں 15 لاہور میں ہونگے، ایل اے 34 جموں ون کیلئے پولنگ سٹیشن نمبر 99 تا 113 لاہور میں قائم کئے گئے ہیں، پولنگ سٹیشن نمبر 99 گورنمنٹ گرلز ہائی سکول فیکٹری ایریا شاہدرہ میں قائم کیا گیا ہے۔

پولنگ سٹیشن نمبر 100 جی جی ای ایس جونیئر ماڈل ویونگ فیکٹری شاہدرہ میں قائم کیا گیا ہے، پولنگ سٹیشن نمبر 101 گورنمنٹ گرلز ہائی سکول فیکٹری ایریا شاہدرہ میں قائم کیا گیا ہے، پولنگ سٹیشن نمبر 102 محترمہ بے نظیر بھٹو شہید ٹرسٹ ماڈل گرلز ہائر سیکنڈری سکول صدیق پورہ بادامی باغ میں قائم کیا گیا ہے، جبکہ پولنگ سٹیشن نمبر 103 گورنمنٹ بوائز ہائی سکول قلعہ لچھمن سنگھ میں قائم کیا گیا ہے۔

پولنگ سٹیشن نمبر 104 گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول شیرانوالہ گیٹ لاہور میں قائم کیا گیا ہے، پولنگ سٹیشن نمبر 105 گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نولکھا پارک میں قائم کیا گیا ہے، پولنگ سٹیشن نمبر 106 گورنمنٹ کمپری ہینسو ہائر سیکنڈری سکول گھوڑے شاہ لاہور میں قائم کیا گیا ہے، پولنگ سٹیشن نمبر 107 گورنمنٹ ہائی سکول فار بوائز باغبانپورہ لاہور میں قائم کیا گیا ہے۔

پولنگ سٹیشن نمبر 108 گورنمنٹ اقبال ہائی سکول گڑھی شاہو لاہور میں قائم کیا گیا ہے، جبکہ پولنگ سٹیشن نمبر 109 گورنمنٹ مسلم ہائی سکول صدر لاہور کینٹ میں قائم کیا گیا ہے، پولنگ سٹیشن نمبر 110 لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی جیل روڈ لاہور میں قائم کیا گیا ہے، پولنگ سٹیشن نمبر 111 گورنمنٹ ہائی سکول گرین ٹاؤن لاہور میں قائم کیا گیا ہے، پولنگ سٹیشن نمبر 112 گورنمنٹ این ڈی اسلامیہ ہائی سکول اچھرہ لاہور میں قائم کیا گیا ہے۔

پولنگ سٹیشن نمبر 113 گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چپر سٹاپ ملتان روڈ لاہور میں قائم کیا گیا ہے، جبکہ دوسری جانب ایل اے 41 ویلی ٹو لاہور میں 6410 رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، ایل اے 41 ویلی ٹو کی نشست کیلئے 9 امیدوار مدمقابل ہیں، مسلم لیگ ن کی جانب سے محمد عامر شاہ، پیپلز پارٹی کی جانب سے غلام عباس، استحقاق پاکستان کے سعید احمد ڈار اور جماعت اسلامی کے منظور احمد میدان میں ہیں۔

دیگر امیدواروں میں ثاقب سلیم، صبا دیوان، قمر اقبال، محمد عاطف میر کے درمیان مقابلہ ہو گا، ایل اے 41 میں لاہور میں 13 پولنگ سٹیشنز، شیخوپورہ میں 4 ، ننکانہ میں ایک اور قصور میں ایک پولنگ سٹیشن قائم ہو گا، ایل اے 41 میں 19 پولنگ سٹیشنز قائم کئے جائیں گے۔

لاہور کے علاقہ فیکٹری ایریا شاہدرہ میں سی ڈی جی بوائز ہائی سکول میں مشترکہ پولنگ سٹیشن قائم کیا گیا ہے، قلعہ لچھمن سنگھ راوی روڈ پر بوائز اور گرلز ہائی سکول میں الگ الگ پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں، مستی گیٹ، شاد باغ، مصری شاہ اور موچی گیٹ میں بھی پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہے، چوبرجی گارڈن، کرشن نگر اور والٹن روڈ پر بھی پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں، گلبرگ میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار بوائز میں مرد و خواتین کیلئے الگ پولنگ بوتھ مختص کئے گئے ہیں، جبکہ قصور میں صرف دو ووٹرز کیلئے مکمل طور پر ایک پولنگ سٹیشن قائم کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے