اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 326.00 زندہ مرغی
  • 473.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.08 قیمت فروخت : 41.15
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.70 قیمت فروخت : 278.20
  • یورو قیمت خرید: 318.01 قیمت فروخت : 318.58
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.67 قیمت فروخت : 371.34
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.17 قیمت فروخت : 193.52
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.64 قیمت فروخت : 197.99
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.97 قیمت فروخت : 74.10
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.61 قیمت فروخت : 75.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.21 قیمت فروخت : 903.83
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

معاشرے نے مردوں کو مشین بنا دیا ہے، متھیرا

01 Aug 2026
01 Aug 2026

(ویب ڈیسک)پاکستانی ٹی وی میزبان اور سوشل میڈیا شخصیت متھیرا نے مردوں کے جذبات کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

 ایک انٹرویو میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’لڑکوں کی پرورش اس انداز میں ہونی چاہیے کہ وہ اپنے جذبات کا اظہار کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہ کریں۔ ماؤں اور بیویوں کا بھی اس حوالے سے اہم کردار ہے کہ وہ مردوں کو جذباتی طور پر سمجھیں اور اچھا فرد بننے میں مدد دیں۔‘‘

 

 

 

انہوں نے مردوں پر معاشرتی دباؤ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’مرد بھی اس معاشرے میں مشکلات کا سامنا کرتے ہیں مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ ہم نے مردوں کو ’مشین‘ بنا دیا ہے۔ ہم ان پر مسلسل ذمہ داریوں کا بوجھ ڈال دیتے ہیں۔‘‘

متھیرا کے مطابق کام اور دیگر ذمہ داریوں کا دباؤ بہت سے مردوں کو ذہنی اور جذباتی طور پر تھکا دیتا ہے جس کی وجہ سے وہ اچھے والد، شوہر، بیٹے یا بھائی کا کردار ادا کرنے میں بھی مشکلات محسوس کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر لڑکوں کو بچپن سے یہ سکھایا جائے کہ جذبات کا ہونا فطری ہے اور اداسی یا ڈپریشن کا شکار ہونا بھی قابلِ شرم بات نہیں، تو صورتحال تبدیل ہو سکتی ہے۔

 
 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے