اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 326.00 زندہ مرغی
  • 473.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.08 قیمت فروخت : 41.15
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.70 قیمت فروخت : 278.20
  • یورو قیمت خرید: 318.01 قیمت فروخت : 318.58
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.67 قیمت فروخت : 371.34
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.17 قیمت فروخت : 193.52
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.64 قیمت فروخت : 197.99
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.97 قیمت فروخت : 74.10
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.61 قیمت فروخت : 75.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.21 قیمت فروخت : 903.83
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

سنگیتا نے معمر رانا کو کتنا معاوضہ دیا؟ ہدایتکارہ نے وضاحت پیش کردی

01 Aug 2026
01 Aug 2026

(ویب ڈیسک) پاکستانی فلم اور ٹی وی کی سینئر اداکارہ اور معروف ہدایتکارہ سنگیتا نے اپنی آنے والی فلم مکھو کے لیے اداکار معمر رانا کو ادا کیے جانے والے معاوضے سے متعلق زیر گردش خبروں پر وضاحت پیش کر دی۔

ان دنوں سنگیتا فلم مکھو کی ہدایت کاری کر رہی ہیں، جس میں صائمہ، معمر رانا، میرا اور لیلیٰ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

چند روز قبل گلوکار ذیشان روکھڑی، جنہیں ابتداء میں فلم مکھو کی پیشکش کی گئی تھی، انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ سنگیتا معمر رانا کا استحصال کر رہی ہیں اور انہیں فلم کے لیے صرف 5 لاکھ روپے ادا کیے جا رہے ہیں، تاہم اب ہدایت کارہ نے اس حوالے سے وضاحت دے دی۔

ایک انٹرویو میں سنگیتا نے ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ایک بات واضح کرنا چاہتی ہوں کہ معمر رانا میرے بیٹے کی طرح ہیں، میں انہیں 1 روپیہ دوں، 1 لاکھ روپے دوں یا 10 لاکھ روپے یہ میرا اختیار ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ میں نے ان سے فی دن 5 لاکھ روپے معاوضے پر اتفاق کیا تھا، جبکہ فلم کی شوٹنگ مجموعی طور پر 8 دن جاری رہی۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح اداکار کو 8 دن کے لیے مجموعی طور پر 40 لاکھ روپے ادا کیے گئے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ معمر رانا کوئی عام اداکار نہیں ہیں بلکہ انہوں نے پاکستانی فلم انڈسٹری کو سب سے زیادہ کامیاب فلمیں دی ہیں، فلم چوڑیاں ایک سُپر ہٹ فلم تھی اور مجھے امید ہے کہ مکھو سے ان کی شاندار واپسی ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے