اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 326.00 زندہ مرغی
  • 473.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.08 قیمت فروخت : 41.15
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.70 قیمت فروخت : 278.20
  • یورو قیمت خرید: 318.01 قیمت فروخت : 318.58
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.67 قیمت فروخت : 371.34
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 193.17 قیمت فروخت : 193.52
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 197.64 قیمت فروخت : 197.99
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.97 قیمت فروخت : 74.10
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.61 قیمت فروخت : 75.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 902.21 قیمت فروخت : 903.83
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

سعودی عرب میں محمد رفیع کی 46ویں برسی کے موقع پر یادگاری تقریب

01 Aug 2026
01 Aug 2026

(ویب ڈیسک) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں برصغیر کے عظیم گلوکار محمد رفیع کی 46ویں برسی کے موقع پر یادوں کا سفر کے عنوان سے ایک خصوصی موسیقی کی محفل کا انعقاد کیا گیا۔

 

محفل میں پاکستانی اور بھارتی کمیونٹی سمیت موسیقی سے محبت رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب میں مقامی گلوکار رحیم اوپلہ، کبیر، نوفل، زنحا، جینو، منیشاء اور دیگر فنکاروں نے محمد رفیع کے لازوال نغمے پیش کیے جنہوں نے حاضرین کو ماضی کی حسین یادوں میں پہنچا دیا۔ فنکاروں کی شاندار پرفارمنس پر شرکا نے بھرپور داد دی۔

اس موقع پر شرکا کا کہنا تھا کہ محمد رفیع کی آواز آج بھی کروڑوں دلوں پر راج کرتی ہے اور ان کے گائے ہوئے نغمے موسیقی کی دنیا کا ایسا سرمایہ ہیں جو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

تقریب کے اختتام پر محمد رفیع کی فنی خدمات کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، شرکا کا کہنا تھا کہ یہ یادگار محفل اس بات کا ثبوت ہے کہ موسیقی سرحدوں کی محتاج نہیں اور محمد رفیع کی آواز آج بھی پاکستان، بھارت اور دنیا بھر کے مداحوں کے دلوں میں زندہ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے